رسائی کے لنکس

عبد القدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا


عبدالقدوس بزنجو، اسپیکر بلوچستان اسمبلی
عبدالقدوس بزنجو، اسپیکر بلوچستان اسمبلی

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے 15 ویں اسپیکر منتخب ہو گئے ۔ان کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوا۔

اسپیکر کے انتخاب میں بلوچستان اسمبلی کے 59 اراکین نے اپنے ووٹ ڈالے۔ جب کہ مسلم لیگ نو ن کے راہنما نواب ثنااللہ زہری ووٹ دینے کے لیے ایوان میں نہیں آئے۔

جب الیکشن کے بعد ووٹوں کی گنتی گئی تو عبد القدوس بزنجو 39 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے اور ان کے مد مقابل جمعیت علمائے اسلام ف کے محمد نواز صرف 29 ووٹ حاصل کر سکے۔ اس طرح عبد القدوس بزنجو اسپیکر منتخب ہو گئے۔

ان کے اسپیکر منتخب ہونے کے بعد سبکدوش ہونے والی اسپیکر راحیلہ درانی نے بزنجو سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔ جس کے بعد اسمبلی کی کارروائی انہوں نے چلائی۔

نئے اسپیکر کی نگرانی میں ڈپٹی اسپیکر کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ اس عہدے کے لیے سردار موسیٰ خیل اور احمد نواز میدان میں تھے۔

سردار بابر موسیٰ خیل نے 36 ووٹ حاصل کیے جب کہ احمد نواز کو 21 ووٹ مل سکے۔ اس طرح سردار موسیٰ خیل بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے۔

عبد القدوس بزنجو نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر کے انتخاب میں ان کے حق میں ووٹ استعمال کرنے والی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔

عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:17 0:00

XS
SM
MD
LG