رسائی کے لنکس

بلوچستان: مغوی پراسیکیوٹر جنرل بازیاب


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

واسع ترین کے بھائی نے اغواء کاروں کو کسی قسم کا تاوان ادا کرنے کی تصدیق سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بازیابی ژوب کے قبائلی جرگے کی کو ششوں سے ممکن ہوئی ہے۔

پاکستان کے شمالی مغربی صوبہ بلوچستان کی حکومت کے پراسیکیوٹر جنرل محمد واسع ترین بازیاب ہو گئے ہیں۔ انھیں گزشتہ ماہ نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا۔

واسع ترین کے بھائی ساجد ترین نے وائس آف امر یکہ کو بتایا کہ انھیں ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان ڈرابنڑ کے علاقے سے بازیاب کر ایا گیا ہے۔

ساجد ترین نے اغواء کاروں کو کسی قسم کا تاوان ادا کرنے کی تصدیق سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ واسع ترین کی بازیابی ژوب کے قبائلی جر گے کی کو ششوں سے ممکن ہوئی ہے۔

اس سے پہلے بلوچستان کے شمالی اضلاع سے اغواء کیے جانے والے سرکاری افسران، غیر ملکی این جی اوز کے اہلکاروں کو بھاری تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کیا جاتا رہا ہے۔

واسع تر ین کو 27 فروری کو کوئٹہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے ژوب کے قر یب سے اغواء کیا تھا، جبکہ ان کے بعد رواں مہینے کے پہلے ہفتے میں عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی ملک سُلطان ترین کو بھی ضلع کوئٹہ کے علاقے کچلاغ سے نا معلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا جو تاحال لاپتا ہیں۔

ملک سُلطان ترین بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کی صوبے میں گورنر راج کے خاتمے کے بعد بحال ہونے والی صوبائی کابینہ میں وزیر جیل خانہ جات ہیں۔
XS
SM
MD
LG