رسائی کے لنکس

بلوچستان: غوث بخش باروزئی نگران وزیر اعلیٰ نامزد

غوث بخش باروزئی کا تعلق ضلع سبی سے ہے اور وہ باروزئی قبیلے کے سردار ہیں۔ ان کے والد سردار محمد خان باروزئی بلوچستان اسمبلی کے پہلے اسپیکر تھے۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگراں حکومت کی تشکیل کی جانب جمعرات کو ایک اہم پیش رفت ممکن ہوئی جس میں صوبے کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے نواب غوث بخش باروزئی کے نام پر اتفاق ہوگیا۔

غوث بخش باروزئی کا تعلق ضلع سبی سے ہے اور وہ باروزئی قبیلے کے سردار ہیں۔ ان کے والد سردار محمد خان باروزئی بلوچستان اسمبلی کے پہلے اسپیکر تھے۔

پانچ سالہ آئینی مدت پوری ہونے پر پاکستان میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں تاحال نگران وزیراعلیٰ کا نام سامنے نہیں آیا جب کہ شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں طارق پرویز اور جنوبی صوبہ سندھ میں زاہد قربان علوی نگران وزرائے اعلیٰ کے حلف اٹھا چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG