رسائی کے لنکس

آسٹریلیا: پیدل چلنے والوں پر گاڑی چڑھانے سے تین افراد ہلاک


انتظامیہ کے مطابق گاڑی چلانے والے شخص کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور عوام کو مزید کوئی خطرہ نہیں ہے۔

آسٹریلیا میں جمعہ کو ایک شخص نے دانستہ طور پر ایک مصروف سڑک پر پیدل چلنے والوں پر گاڑی چڑھا دی، جس سے تین افراد ہلاک اور 20 ہو گئے۔

یہ واقعہ میلبورن میں پیش آیا، عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انتظامیہ کے مطابق گاڑی چلانے والے شخص کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور عوام کو مزید کوئی خطرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پیدل چلنے والوں پر گاڑی چڑھا دینے کے واقعات عالمی سطح پر تحفظات کا سبب بنے ہیں، خاص طور پر جرمنی کی شہر برلن اور فرانس کے شہر نیس میں ایسے ہی واقعات میں درجنوں افراد کو ہلاک کیا گیا۔

برلن اور نیس کے واقعات کو دہشت گرد حملہ قرار دیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق اس واقعہ میں زخمی ہونے والے 20 افراد کو گہرے زخم آئے۔

جس مقام پر یہ واقعہ پیش آیا، اس کے اردگرد کے علاقے کی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے اور مسلح سکیورٹی اہلکاروں کو بھی وہاں دیکھا گیا۔

XS
SM
MD
LG