رسائی کے لنکس

آسٹریلوی وزیر اعظم کے دورہ ایشیا کا آغاز


آسٹریلوی وزیر اعظم کے دورہ ایشیا کا آغاز
آسٹریلوی وزیر اعظم کے دورہ ایشیا کا آغاز

آسٹریلوی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ نے اپنے دورہ ایشیا کا آغاز کر دیا ہے جس کے دوران وہ جاپان، جنوبی کوریا اور چین کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گی۔

ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس دورے کے پہلے مرحلے میں وہ بدھ کو جاپان میں زلزلے اور سونامی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔ وہ جاپان کے شہنشاہ آکی ہیٹو اور وزیر اعظم نائو تو کان سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

دورہ ایشیا کے اگلے مرحلے میں وزیر اعظم گیلارڈ جنوبی کوریا اور چین جائیں گی جہاں اُن کی اعلیٰ حکام کے ساتھ تجارت، توانائی اور انسانی حقوق پر بات چیت متوقع ہے۔

اپنے اس بیرون ملک دورے کے آخری مرحلے میں وہ 29 اپریل کو لندن میں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔

XS
SM
MD
LG