رسائی کے لنکس

آسٹریلوی وزیر اعظم کی امریکہ کی افغان پالیسی کی حمایت


آسٹریلیا کی وزیراعظم جولیا گیلارڈ
آسٹریلیا کی وزیراعظم جولیا گیلارڈ

گیلارڈ نے پچھلے ہفتے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور وہ آسٹریلیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہیں۔ اُن کے پیشرو کیون روُڈ کی حالیہ مہینوں میں حکمران پارٹی کے اندر مقبولیت میں کمی نے اُن کی نائب مس گیلارڈ کے لیے پارٹی کی سربراہ اور ملک کی وزیراعظم بننے کی راہ ہموار کی تھی۔

آسٹریلیا کی نئی وزیر اعظم جولیا گیلارڈنے کہا ہے کہ اُن کا ملک افغانستان سے اپنی فوجیں واپس نہیں بلائے گا۔انھوں نے یہ یقین دہانی امریکی صدر براک اوباما کے ساتھ ٹیلی فون پر اپنی پہلی گفتگو میں کرائی ہے اور کہا ہے کہ آسٹریلیا افغانستان میں جاری مشن کا ساتھ دینے کے عزم پر قائم ہے۔

گیلارڈ نے پچھلے ہفتے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور وہ آسٹریلیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہیں۔ اُن کے پیشرو کیون روُڈ کی حالیہ مہینوں میں حکمران پارٹی کے اندر مقبولیت میں کمی نے اُن کی نائب مس گیِلارڈ کے لیے پارٹی کی سربراہ اور ملک کی وزیراعظم بننے کی راہ ہموار کی تھی۔

اس وقت تقریباََ 1,600 آسٹریلوی فوجی افغانستا ن میں تعینات ہیں جن کی اکثریت افغان نیشنل آرمی کے اہلکاروں کو تربیت دینے میں مصروف ہے۔ امریکہ کی قیادت میں طالبان کے خلا ف شروع ہونے والی جنگ میں اب تک آسٹریلیا کے 16 فوجی افغانستان میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس ہفتے کے اوائل میں آسٹریلیا کے وزیر دفاع نے کہا تھا کہ اُن کا ملک اگلے دو سالوں میں افغانستان سے اپنی فوجوں کی واپسی کا عمل شروع کر سکتا ہے تاکہ سکیورٹی کی ذمہ داریاں افغانوں کو منتقل کی جاسکیں۔

XS
SM
MD
LG