رسائی کے لنکس

آنگ سان سوچی جاپان پہنچ گئیں

آنگ سان سوچی
آنگ سان سوچی

ایک ہفتے کے اس دورے کے دوران سوچی کی جاپان کے رہنماؤں بشمول وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں طے ہیں، جہاں وہ اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات کے لیے جاپان سے تعاون اور مدد کے لیے کہیں گی۔

برما کی جمہوریت پسند رہنماء آنگ سان سوچی ہفتہ کو جاپان پہنچی ہیں۔ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران اُن کا جاپان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

ایک ہفتے کے اس دورے کے دوران سوچی کی جاپان کے رہنماؤں بشمول وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں طے ہیں، جہاں وہ اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات کے لیے جاپان سے تعاون اور مدد کے لیے کہیں گی۔

اپنے قیام کے دوران توقع ہے کہ وہ کیوٹو یونیورسٹی بھی جائیں گی جہاں اُنھوں نے 1980 کی دہائی میں جز وقتی اسکالر کے طور پر وقت گزارا۔

آنگ سان سوچی کے والد بھی جاپان میں وقت گزار چکے ہیں جہاں اُن کے خاندان کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
XS
SM
MD
LG