رسائی کے لنکس

ترک مسافر طیارہ سوچی لے جانے کی ناکام کوشش


استنبول
استنبول

ترک حکام کا کہنا ہے کہ مسافر نے دعویٰ کیا تھا کہ ’پیگاسس ایئرلائنز‘ کی اِس پرواز کے اندر ایک بم رکھا ہوا ہے، اور مطالبہ کیا کہ طیارے کا رُخ سوچی کی طرف موڑا جائے

یوکرین سے ترکی جانے والے طیارے میں سوار ایک مسافر نے بظاہر پرواز کا رُخ سوچی کی طرف موڑنے کی کوشش کی، لیکن وہ اِس ’ترک ایئرلائنر‘ کی پرواز کو روس کے شہر سوچی لے جانے میں ناکام رہا، جہاں سرمائی اولمپک کھیلوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

اِس طیارے نے یوکرین کے شہر، خارکوف سے استنبول کے لیے اُڑان بھری تھی؛ جو بعدازاں، بحفاظت استنبول کے صبیحہ گوکن ایئرپورٹ پر اتر گیا۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ مسافر نے دعویٰ کیا تھا کہ ’پیگاسس ایئرلائنز‘ کی اِس فلائیٹ کے اندر ایک بم رکھا گیا ہے، اور مطالبہ کیا کہ طیارے کو سوچی لے جایا جائے۔

ترکش ابلاغ عامہ نے خبر دی ہے کہ اُس شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

روس کے ’انٹرفیکس‘ خبر رساں ادارے نے یوکرین کے اہل کاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ شخص یوکرین کا شہری تھا اور مدہوش تھا۔
XS
SM
MD
LG