ویب ڈیسک —
بنگلہ دیش کے ساحل پر منگل کو ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم بارہ روہنگیا مہاجرین ہلاک ہوئے۔
کشتی میں 120 سے زائد پناہ گزیں سوار تھے، جو خلیج بنگال سے ملائیشیا جانے کی کوشش کررہے تھے۔ 60 افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پناہ گزیں انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آگئے تھے۔
اگست 2017 سے کاکسز بازار میں قائم مہاجر کیمپوں میں سات لاکھ سے زائد روہنگیا آباد ہیں۔ وہ میانمار کی فوج کے ہاتھوں مظالم کی وجہ سے ریاست رخائن سے بھاگ نکلنے کے بعد یہاں آکر آباد ہوئے۔
متعدد روہنگیا پناہ گزیں ملائیشیا جانے کے لیے خطرناک سمندری سفر اختیار کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن انھیں بنگلہ دیش کے ساحلی محافظ اس سے روکتے ہیں۔