رسائی کے لنکس

سندھ: راولپنڈی سانحہ، جمعے کو 'یوم ِمذمت' منایا جائے گا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اہلسنت و الجماعت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عاشورہ کے روز راولپنڈی سانحے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

سندھ کی مذہبی جماعت اہلسنت الجماعت نے سانحہ ِراولپنڈی کے خلاف جمعے کو صوبے بھر میں 'یوم مذمت' منانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان اتوار کے روز جماعت اہلسنت کی جانب سے راولپنڈی واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ احتجاجی دھرنے کے دوران اہلسنت و الجماعت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عاشورہ کے روز راولپنڈی سانحے میں ملوث ملزمان کو کیفر ِکردار تک پہنچایا جائے۔

کراچی کے علاقے لسبیلہ میں سانحہ ِراولپنڈی کے خلاف اہلسنت و جماعت کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کے دوران کراچی کے رہ نما اہلسنت اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ، ’حکومت کی جانب سے سانحہ راولپنڈی کی شفاف تحقیقات کروا کر اسمیں ملوث تمام ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایاجائے‘۔

اورنگزیب فاروقی احتجاجی دھرنے سے خطاب میں
سانحہ راول پنڈی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو امداد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اہلسنت و جماعت کے کراچی میں ہونے والے اس دھرنے میں درجنوں افراد نے دوپہر سے رات تک احتجاجی دھرنا دیا۔ دوسری جانب احتجاج کے باعث شہر کی متعدد شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔
XS
SM
MD
LG