رسائی کے لنکس

مغربی معاشرے میں’ غیرت کے نام پر قتل ‘کی کہانی’ بندھن ‘


نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ میں ایک ڈرامے کا منظر
نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ میں ایک ڈرامے کا منظر

’غیرت کے نام پہ قتل ‘صرف پاکستان میں ہی نہیں ہوتے بلکہ کچھ مغربی معاشروں میں بھی ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں کم ازکم ’نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ‘ کراچی میں پیش کیا جانے والا ہسپانوی مصنف کا تھیٹر پلے اسی بات کی منظر کشی ہے۔

وسیم صدیقی

کراچی کی نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ نے شائقین تھیٹرکے لئے معیاری اور مقبول بین الاقوامی ڈراموں اور ناولزکومقامی رنگ میں ڈھال کر پیش کرنے کا جوبیٹرا اٹھایا ہے اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ لوگوں کو اب ناپا میں پیش کئے گئے ڈراموں کا انتظار رہتا ہے ۔

ناپا کی ایسی ہی نئی پیشکش کا نام ہے’ بندھن‘جو ہسپانوی شاعرو ڈرامہ نگاراورتھیٹرڈائریکٹر فیڈریکوگارشیا لورکا، کے کھیل’ بلڈویڈنگ ‘سے ماخوذ ہے۔

بندھن‘ کے بارے میں ناپا کے پلے ڈائریکٹر ارشد محمود نے بتایا ’ نوجوان کاسٹ پرمشتمل ڈرامے ’بندھن‘ میں میوزک لائیوہے اورمائیک کا استعمال نہ ہونے کے برابرہوگا۔ اس کا مقصد تھیٹر کی پرانی روایت کو ایک بارپھرزندہ کرنا ہے۔

بندھن کی ٹیم نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بتایا کہ’ بندھن‘ہسپانوی معاشرے کی عام خواتین کی کہانی ہے جو زندگی کی خوشیاں اپنی مرضی سے حاصل کرنا چاہتی ہیں لیکن معاشرتی پابندیاں آڑے آ جاتی ہیں۔

سٹیج ڈرامے کا ایک منظر
سٹیج ڈرامے کا ایک منظر

ڈرامہ کی مرکزی کردار ایک ایسی دلہن ہے جو اپنی شادی کے دن اپنے محبوب لیونارڈوکے ساتھ فرارہو جاتی ہے جو پہلے سے شادی شدہ ہے۔

لیونارڈو کی ماں جو پہلے ہی اپنے بڑے بیٹے اور شوہر کو کھو چکی ہے اپنے سب سے چھوٹے اور زندہ رہ جانے والے آخری بیٹے کی جان کی فکر میں پڑ جاتی ہے لیکن اس کے بدترین خدشات پور ے ہوتے ہیں۔

لیونارڈو قتل ہوجاتا ہے اورپیچھے سوگ منانے کو لینونارڈوکی ماں،بیوی اوروہ دلہن رہ جاتی ہے جس سے وہ شادی کرنے نکلا تھا۔

بندھن‘کی کہانی کافی حد تک ہمارے معاشرے میں’ غیرت کے نام پہ قتل‘کی کہانیوں سے مماثلت رکھتی ہے۔

سٹیج ڈرامے کا ایک منظر
سٹیج ڈرامے کا ایک منظر

حسن رضا کی ڈائریکشن میں’ بندھن‘22فروری سے4مارچ تک روزانہ آٹھ بجے ناپا کے ضیا ءمحی الدین تھیٹرمیں اسٹیج کیا جائے گا۔

ڈرامے کا میوزک نائیجل بوبی نےترتیب دیا ہے اور کاسٹ ہاجرہ یامین،اسد گجر،حسن خان،شبانہ حسن،زین العابدین ،سحرش،نائلہ نواب،روحی احمد،عائشہ حسن اوراسما نورپرمشتمل ہے۔

XS
SM
MD
LG