رسائی کے لنکس

نو فلائی زون پر بات چیت کے لیے عرب وزرائے خارجہ کی ملاقات


نو فلائی زون پر بات چیت کے لیے عرب وزرائے خارجہ کی ملاقات
نو فلائی زون پر بات چیت کے لیے عرب وزرائے خارجہ کی ملاقات

عرب ممالک کے وزرائے خارجہ ہفتے کو مصر میں ملاقات کررہے ہیں جس میں لیبیا پر ممکنہ نو فلائی زون نافذ کرکے باغیوں کے خلاف کارروائیوں کو ختم کرنے کے لیے معمر قذافی پر دباؤ ڈالنے سے متعلق بات چیت ہوگی۔

عرب لیگ کے اعلیٰ عہدیداروں نے کہا ہے کہ مسٹر قذافی کی فوجوں کی طرف سے حزب مخالف پر حملوں میں شدت کے بعد لیبیا کے نمائندوں کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔

امریکی صدر براک اوباما نے ایک روز قبل کہا تھا کہ معمر قذافی کی طرف سے حکومت کے مخالفین پر کی جانے والی کارروائیوں کے جواب کے لیے انھوں نے کسی بھی آپشن کو پس انداز نہیں کیا ہے۔

یورپی یونین کے رہنماؤں کے جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں بھی کہا گیا تھا کہ لیبیا میں حزب مخالف کی نیشنل کونسل ایک قانونی سیاسی ادارہ ہے۔تاہم 27ملکی تنظیم نے اس ادارے کو وہ مکمل سفارتی درجہ نہیں دیا جو فرانس نے دے رکھا ہے۔

ریڈ کریسنٹ کی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ لیبیا میں خانہ جنگی کی سی صورتحال ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ان لڑائیوں میں ایک ہزار سے زائد لوگ ہلاک جب کہ اڑھائی لاکھ سے زائد ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG