رسائی کے لنکس

کراچی میں گرمی کی لہر، متاثرین کی امداد


متاثرین کی امداد کے لئے فنڈ کی اپیل کا پاکستانی کمیونٹی نے مثبت جواب دیا اور ڈاکٹر ہی نہیں ہر شعبہٴ زندگی سے وابستہ پاکستانی امریکیوں کی بڑی تعداد نے بڑھ چڑھ کر فنڈریزنگ میں حصہ لیا

کراچی میں گرمی کی لہر سے ہونے والی اموات پر پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹروں نے 50000 ڈالر کی امدادی رقم کی پہلی قسط کراچی روانہ کر دی ہے۔

پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم (اپنا) کے صدر، ڈاکٹر مبشر رانا نے ’وائس آف امریکہ‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ متاثرین کی امداد کے لئے فنڈ کی اپیل کا پاکستانی کمیونٹی نے مثبت جواب دیا اور ڈاکٹر ہی نہیں ہر شعبہٴ زندگی سے وابستہ پاکستانی امریکیوں کی بڑی تعداد نے بڑھ چڑھ کر فنڈریزنگ میں حصہ لیا اور صرف تین دن میں 50000 ڈالر سے زائد جمع کیے۔

ڈاکٹر مبشر رانا کا کہنا تھا ہے کہ تنظیم سول، عباسی اور انڈس اسپتال کراچی کی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے اور مریضوں کی ضروریات کے مطابق ادویات جن میں اینٹی بائیوٹک دوائیں، طبی رسد اور خوراک کی اشہا شامل ہیں روانہ کی گئی ہیں۔

اُنھوں نے بتایا کہ متاثرین کی امداد کے لئے، اسپتالوں کے باہر کیمپ لگائے گئے ہیں، جن میں افطار کا بندوبست شامل ہے۔

ڈاکٹر رانا نے کہا کہ ان کی تنظیم کراچی میں مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے موبائل ائرکنڈیشن نظام روانہ کرنے کے منصوبے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں ضروری فنڈ کی دستیابی کے فوری بعد عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG