رسائی کے لنکس

موبائل ایپس سے 2013ء میں 10 ارب ڈالر کی آمدن ہوئی: ایپل


گذشتہ برس 2013ء کے دسمبر میں تقریباً تین ارب موبائل ایپس ڈاؤن لوڈ کی گئیں جو کہ ایپل کے مطابق ایک ریکارڈ ہے۔

ایپل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایپل کے ادارے کو ’موبائل ایپس‘ بیچنے پر گذشتہ سال دسمبر میں 1 ارب ڈالر جبکہ مجموعی طور پر 2013ء میں 10 ارب ڈالر کی آمدن حاصل ہوئی۔

ایپل کی مختلف ڈیوائسز جیسا کہ آئی فون، آئی پیڈ اور آئی پوڈ کے لیے 1 ملین سے زائد موبائل ایپس دستیاب ہیں۔ ان ایپس میں زندگی سے متعلق ہر شعبے کی ایپس موجود ہیں اور لوگ انہیں بآسانی استعمال کر سکتے ہیں۔

گذشتہ برس 2013ء کے دسمبر میں تقریباً تین ارب موبائل ایپس ڈاؤن لوڈ کی گئیں جو کہ ایپل کے مطابق ایک ریکارڈ ہے۔

واضح رہے کہ مارکیٹ میں ایپل کے علاوہ گوگل کے فونز اور ٹیبلٹس پر بھی موبائل ایپس موجود ہیں جبکہ مائیکروسوفٹ کی جانب سے بھی مارکیٹ میں بہت سی ایپس موجود ہیں۔
XS
SM
MD
LG