رسائی کے لنکس

کراچی: انسدادِ پولیو مہم کا پہلا مرحلہ، موٹرسائیکل پر پابندی


اتوار کو کراچی شہر کی 24 یونین کونسلوں میں پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے انسداد پولیو مہم چلائی جائےگی جہاں موٹرسائیکل چلانے پر پابندی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی میں اتوار سے انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغار ہورہا ہے جس کے دوران حکومت سندھ نے شہر کے بعض علاقوں میں موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

سندھ حکومت نے خیبرپختونخوا کی حکمت عملی اپناتے ہوئے اتوار کو کراچی شہر کی 24 یونین کونسلوں میں پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے انسداد پولیو مہم چلائی جائےگی جہاں موٹرسائیکل چلانے پر پابندی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیو ورکرز کو لاحق سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ مہم کے دوران علاقوں کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں شہر کے ہائی رسک ایریاز میں مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ملیر، گڈاپ ٹاون، بلدیہ ٹاون، سائٹ ایریا اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ماہ جنوری میں منعقد ہونےوالی پولیو مہم کےدوران رضاکاروں پر حملوں میں تین رضاکاروں کی ہلاکت کے بعد یہ پہلی انسداد پولیو مہم ہے جس میں حکومت کی جانب سے سخت سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG