رسائی کے لنکس

فلم میں ’امن کا سفیر‘ بننے سے امیتابھ کی معذرت


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ لیجنڈ ادکار امیتابھ بچن نے فلم میں 'سفیر برائے امن' کا کردار نبھانے سے معذرت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بالی وڈ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات پر مبنی ایک فلم زیرغور ہے جس میں امیتابھ بچن کو یہ کردار نبھانے کی پیشکش کی گئی تھی۔

'بالی وڈ ہنگامہ' نامی ویب سائٹ سمیت مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ فلم میں ابتدائی طور پر امیتابھ بچن یہ کردار نبھانے کے لئے تیار اور کافی پرجوش بھی تھے۔ تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث انہوں نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے۔

پاکستان میں بھی امیتابھ بچن کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ ثقافتی حلقوں کے مطابق امیتابھ بچن کے اس اقدام سے شاید کچھ کو یہ بات اچھی نہ لگی ہو۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کسی بھی تنازع سے بچنے کے لئے امیتابھ بچن نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

بالی وڈ کے بہت سے نامور فنکاروں کو پاکستان سے بہتر تعلقات اور پاکستانی فنکاروں کی حمایت پر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ان فنکاروں میں شبانہ اعظمی، جاوید اختر، اوم پوری اور دیگر کئی فنکار شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سی فلمی شخصیات اب پاکستان سے متعلق بات کرتے ہوئے محتاط رویہ اختیار کرتی ہیں اور شاید میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG