رسائی کے لنکس

امریکی ویزوں کے غلط استعمال پر بھارتی کمپنی کے خلاف تحقیقات


امریکی حکام ایک معروف بھارتی ٹیکنالوجی کمپنی کے خلاف امریکی ویزوں کے غلط استعمال کی تحقیقات کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس ببارتی کمپنی نے ورکرز کو امریکہ بھیجنے کے لیے بزنس ویزوں کا غیر قانونی استعمال کیا ہے۔

انفوسس ٹیکنالوجیز کے خلاف یہ الزامات پہلی بار اس سال کے اوائل میں امریکہ میں کمپنی ہی کے ایک مینجر، جیک پامر نے لگائے تھے۔ پامر کے مطابق انفوسس کے بھارتی حکام نے ہوشیاری سے امریکی ویزا پابندیوںکے خلاف سازش کرکے اعلی تعلیم یافتہ بھارتی ورکرز کو امریکہ بھیجا۔

انفوسس نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی امریکی قوانین کی مطلق پابندی کرتی ہے۔

انفوسس کے ایک بانی نارایانا مرتھی نے ایک بورڈ میٹنگ میں ان الزامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مرتھی عنقریب ریٹائر ہونے والے ہیں۔ مرتھی نے کہا کہ انہیں ایک امریکی عدالت کی طرف سے کمپنی کو وصول ہونے والے سمن پر افسوس ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اس کیس کا فیصلہ دلائل اور حقائق کی بنیاد پر ہوگا۔

XS
SM
MD
LG