رسائی کے لنکس

افغان کمانڈو کی فائرنگ سے تین امریکی فوجی ہلاک


A man wearing protective gear as a preventive measure against the COVID-19 coronavirus walks over a footbridge in Dhaka, Bangladesh.
A man wearing protective gear as a preventive measure against the COVID-19 coronavirus walks over a footbridge in Dhaka, Bangladesh.

افغان عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز ملک کے مشرقی حصے میں کم ازکم 3 امریکی فوجی اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک افغان کمانڈو نے ان پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کا یہ و اقعہ ضلع اچن میں پیش آیا جہاں امریکی سپیشل فورسز افغان فوجیوں کے ساتھ مل کر داعش اور افغان طالبان کے خلاف لڑ رہی ہیں۔

صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے بتایا کہ حملہ آور کمانڈو بھی اس واقعہ میں ہلاک ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ فائرنگ کیوں کی گئی۔ اس بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کابل میں امریکی فوجی کمانڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں یہ خبر مل گئی ہے لیکن ابھی ہم اس کی تفصیلات کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

طالبان کے ترجمان ذبح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حملہ آور عسکریت گروپ کا رکن تھا اور اس نے 4 امریکیوں کو ہلاک اور کئی ایک کو زخمی کیا۔

XS
SM
MD
LG