رسائی کے لنکس

ماہ فروری: امریکی تاریخ کے آئینے میں


تاریخی ’کلئپر فلائنگ کلاؤڈ‘
تاریخی ’کلئپر فلائنگ کلاؤڈ‘

یکم فروری 1960ء کو نارتھ کیرولینا کے علاقے گرینزبورو میں سیاہ فام طلبا نے شہری حقوق کے لئے احتجاج کا جو طریقہ اختیار کیا اُسے ’سِٹ اِن‘ یا ’دھرنے‘ کا نام دیا گیا

یکم فروری:
یکم فروری 1960ء کو نارتھ کیرولینا کے علاقے گرینزبورو میں سیاہ فام طلبا نے شہری حقوق کے لئے احتجاج کاجو طریقہ اختیار کیا اسے ’سِٹ اِن‘ یا دھرنے کا نام دیا گیا۔سیاہ فام طلبا نے وول ورتھ اور کرس ورائٹی اسٹورز میں اِن سیٹوں پر قبضہ کیا جو صر ف سفید فام لوگوں کے لئے مخصوص تھیں۔طلبا نے انتظامیہ کی تنبیہ کوبھی نظر انداز کردیا۔اس پر پولیس کو بلایا گیاجس نے عوامی معمولات کو متاثر کرنے کے الزام میں اُنہیں گرفتار کرلیا۔

طلبا کے احتجاج نے فوراً ہی عوامی تحریک کا رخ اختیار کر لیا ۔کیا سفید فام، کیا سیاہ فام سب نے احتجاج میں حصہ لیا اور جرمانے بھرنے کے بجائے جیل جانے کو ترجیح دی۔

دی ڈکسی کلئپر 1941
پہلی فروری 1941کی صبح پان امریکن ورلڈ ائرویز کی ’ڈکسی کلپئر ‘نے سفر کے لئے پہلی امریکن کمرشل فلائٹ کے طورپر نیویارک سٹی کے قریب سے اُڑان بھری۔جہاز میں دس مسافر اورعملے کے گیارہ ارکان سوار تھے۔چار انجنوں والا ڈکسی کلئپر 9فروری کو برمودا، لسبن ،مغربی افریقہ، پورٹ آف اسپین، ٹرینیڈاڈ اور پورٹوریکو کا سفر کر کے واپس نیویارک پہنچا۔

دو فروری:
ایک سو پچیس سال قبل یعنی 2 فروری 1888کو لوئیس ویلی اور کنٹکی میں الیکشن میں خفیہ رائے شماری کا طریقہ متعارف کرایا گیا۔خفیہ رائے شماری میں ووٹر ز نے ایک پرائیوٹ بوتھ میں جا کر تنہائی میں ووٹ ڈالاجبکہ اس سے قبل سب کے سامنے ووٹ ڈالنے کا رواج تھا۔1950میں شمالی کیرولینا وہ آخری امریکی ریاست تھی جس نے خفیہ رائے شماری کا طریقہ باضابطہ طورپر اپنایا۔

نیشنل بیس بال لیگ 1876
دو فروری 1876کو آٹھ بیس بال ٹیموں کے نمائندوں نے جن کا تعلق امریکا کے مختلف شہروں سے تھا ،نیشنل بیس بال لیگ بنائی ۔انیسویں صدی کے آخر تک یہی ایک اہم بیس بال لیگ تھی۔سات سال قبل 2006میں سترہ ملکوں سے تعلق رکھنے والے چار سو سے زائد پروفیشنل بیس بال اسٹارز نے پہلے بین الاقوامی بیس بال کلاسک ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔

وہائٹ ہاوٴس میں الیکٹرک لائٹس1889
تین فروری 1889کو واشنگٹن ڈی سی میں واقع وائٹ ہاوٴس میں الیکٹرک لائٹس لگانے کا کام مکمل کرلیا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ صدر بنجمن ہیری سن اور ان کی فیملی نے لائٹ آف اور آن کرنے کے لئے سوئچ بورڈز کو ہاتھ لگانے سے انکار کردیا تھا،کیونکہ وہ کرنٹ لگنے سے ڈرتے تھے۔

جیمزمیچنر کی پیدائش1907
تین فروری 1907کو نیویارک سٹی میں مشہور مصنف جیمز میچنر پیدا ہوئے۔انہیں 1947میں لکھی گئی ان کی کتاب ’ٹیلز آف ساوٴتھ پیسفک“ کو پلٹزر پرائز سے نوازا گیا ۔

راجر ولیمز اور مذہبی آزادی 1631
سنہ 1631: چار فروری کو روجر ولیمز انگلینڈ سے امریکی ریاست میساچوسٹس آئے ۔وہ مذہبی آزادی اور کے بہت بڑے علمبردار تھے۔

امریکی ریاستوں کی کنفیڈریشن1861
چار فروری کو چھ جنوبی ریاستوں کے نمائندوں کا اجلاس الباما میں ہوا جس میں امریکی ریاستوں کی کنفیڈریشن قائم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس کا مقصد نئی جمہوریہ کا قیام تھا۔

صدر روزویلٹ کی فیڈرل کورٹ کو لپیٹنے کی کوشش 1937
پانچ فروری کو صدر فرینکلن روزویلٹ نے جوڈیشل ریکگنائزیشن بل کانگریس میں پیش کیا جس نے بھونچال پیدا کردیا۔بل میں فیڈرل کورٹ میں پچاس اور سپریم کورٹ میں آٹھ ججوں کی تقرری کی بات کی گئی تھی۔نقادوں کا کہنا تھا کہ عدالت کے کچھ فیصلوں کے بعد روزویلٹ کی تجویز عدالتی نظام کو لپیٹنے کی ایک کوشش تھی۔

کنفیڈریشن کے آرٹیکلز کی منظوری1778
چھ فروری 1778کو جنوبی کیرولینا وہ پہلی امریکی ریاست بن گئی جس نے کنفیڈریشن آرٹیکلز کی منظوری دی اور پہلا امریکی چارٹر بھی پیش کیا۔

امریکی آئین میں ترامیم کی منظوری1933
چھ فروری 1933کو امریکی وزیر خارجہ کورڈیل ہل نے امریکی آئین میں بیسویں ترمیم کی منظوری دی۔ اس ترمیم میں امریکی صدر اور نائب صدر کے عہدہ شروع ہونے کی مدت کو تبدیل کر کے مارچ کی چار تاریخ سے جنوری کی بیس تاریخ تک کیا گیا۔

بیٹلز کی شہرت کا عروج1964
سات فروری 1964کو مشہور برطانوی روک اینڈ رول بینڈ بیٹلز امریکا میں ہونے والے پہلے کنسرٹ میں شرکت کے لئے پہنچا۔ بیٹلز کے ہزاروں پرستاروں کے ہجوم کو قابو میں رکھنے کے لئے پولیس کی مدد حاصل کی گئی۔

نو فروری 1943کو جنوبی پیسفک کے جزیرے پر امریکی قبضے کا اعلان کیا گیا۔

میکارتھی ازم کی شروعات1950
نو فروری 1950میں امریکی سینٹر جوزف میکارتھی نے ایک تقریر میں اعلان کیا کہ ان کے پاس کیمونسٹ افراد کی لسٹ ہے جو امریکی محکمہ دفاع میں کام کر رہے ہیں۔بعد میں ان کی تقریر میں بیان کئے گئے بہت سے حقائق جھوٹ ثابت ہوئے۔

1975اپالو سوئز مشن
دس فروری 1975کو اپالو سیوز مشن خلا میں روانہ کیا گیا۔

ابراہم لنکن کی صدارت
گیارہ فروری 1861کو ابراہم لنکن اپنے آبائی علاقے اسپرنگ فیلڈز سے واشنگٹن ڈی سی روانہ ہوئے جہاں انہوں نے مارچ میں امریکی صدر کا منصب سنبھالا۔

جنرل موٹرز میں ہڑتال ختم 1937
گیارہ فروری 1937کو گاڑیاں بنانے والے ادارے جنرل موٹرز میں جاری ہڑتال ختم کر دی گئی۔ہڑتال مزدور یونین کو تسلیم کرانے کے لئے کی گئی جو چوالیس دن جاری رہی۔

پہلی خاتون رکن کانگریس 1917
پندرہ فروری 1917کو جینیٹ رینکن نے پہلی خاتون رکن کانگریس کا حلف اٹھایا۔
XS
SM
MD
LG