رسائی کے لنکس

’ روس امریکہ تعلقات سرد جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں،


الان برمن ، سینیر نائب صدر فارن پالیسی کونسل
الان برمن ، سینیر نائب صدر فارن پالیسی کونسل

برطانیہ میں ایک سابق روسی جاسوس اور اس کی بیٹی کو روسی سفارت کاروں کے اخراج اور جواب میں روس کی جانب اسی نوعیت کی کارروائی کے بعد مغرب اور روس کے تعلقات خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں۔

اس ہفتے ماسکو میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل سیکیورٹی کانفرنس میں روس نے زہر دیئے جانے اور پھر برطانیہ ۔ امریکہ اور دوسرے یورپی ملکوں سے ایک نئی سرد جنگ کے خلاف خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے دفاع میں تمام دستیاب وسائل استعمال کرے گا۔

سرد جنگ کے بارے میں اس انتباہ کے حوالے سے جب فارن پالیسی کونسل کے سینیر نائب صدر الان برمن سے سوال کیا گیا کہ کیا واقعی اس کا کوئی امکان ہے تو انہوں نے کہا کہ اس بارے کوئی شبہ نہیں ہے کہ امریکہ اور روس کے تعلقات خرابی کی جانب جارہے ہیں۔ وہ زیادہ کشیدہ اور زیادہ سرد جنگ کے انداز کی شکل اختیار کرتے جارہے ہیں، کیونکہ عدم تعاون کے موضوعات کا دائرہ پھیل رہا ہے اور تعاون کے پہلو سکڑتے جارہے ہیں۔ جن کی بنیاد مشرق وسطیٰ، یورپ اور یوکرین میں روس کا رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ اس کا رخ بدلا نہیں جاسکتا ۔ لیکن اس وقت تعاون سے زیادہ مقابلے کی صورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ممکنہ تصادم کے اور بھی شعبے ہیں جو موجودہ صورت حال کو بدترین بنا سکتے ہیں۔ ان میں سے ایک مثال کے طور پر یوکرین میں اس کی فوج کی مدد اور حمایت کرنے، دفاعی ہتھیار دینے اور یوکرین کی حکومت کو سیاسی حمایت فراہم کرنے میں ٹرمپ حکومت اوباما حکومت کی نسبت زیادہ سخت ہے اور ماسکو کو یہ بات پسند نہیں ہے۔ دوسرا شعبہ سفارتی ہے جس میں سفارت کاروں کا اخراج شامل ہے۔

انہوں کہا کہ مستقبل میں شام کا مسئلہ بھی ان تعلقات کو متاثر کر سکتا ہے۔ ٹرمپ حکومت نے شام میں مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں سوچنا شروع کردیا ہے۔ صدر نے شام سے واپسی کے بارے میں بھی غور شروع کردیا ہے۔ جو یقیناّ روسی مفادات کے مطابق ہو گا لیکن صدر ٹرمپ کے مشیروں نے انہیں بتایا ہے کہ ایران کے خلاف سخت پالیسی کے ساتھ وہ شام سے واپسی کے متحمل نہیں ہو سکتے جو کہ روس کا ایک کلیدی اتحادی ہے۔ چنانچہ اگر امریکہ اپنی یران پالیسی جاری رکھنا چاہتا ہے تو اسے شام میں اپنی موجودگی برقرار رکھنا ہو گی اور ظاہر ہے اس سے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی مزید بڑھے گی۔

مزید تفصیلات کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

امریکہ روس تعلقات
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:20 0:00

XS
SM
MD
LG