رسائی کے لنکس

گیارہ ستمبر کی یاد میں مختصر تقریبات منعقد ہوں گی


وزیر دفاع چَک ہیگل اور چیرمین جوائنٹ چیفس ،جنرل مارٹن ڈیمسی کے ہمراہ صدر براک اوباما پینٹگان میں منعقد ہونے والی ایک نجی تقریب میں شرکت کریں گے

امریکہ بھر میں لوگوں نے 11ستمبر 2001ء کے دہشت گرد حملوں کی یاد منانے کی تیاری مکمل کرلی ہے، جس میں تقریباً 3000 افراد ہلاک ہوئے، جب دہشت گردوں نے ہائی جیک کیے گئے طیاروں کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر، پینٹگان اور پنسلوانیہ سے ٹکرایا۔

بارہ برس قبل تباہ کیے جانے والے مسافر طیاروں کی یاد میں نیو یارک سٹی اور پینٹگان میں دو مختصر تقریبات منعقد ہوں گی، جن میں کچھ دیر کے لیے خاموشی اختیار کی جائے گی۔

’ٹُوِن ٹاورز‘ کے مقام پر 11ستمبر کا یادگاری میوزیئم مکمل ہونے کے قریب ہے۔

وزیر دفاع چَک ہیگل اور چیرمین جوائنٹ چیفس ،جنرل مارٹن ڈیمسی کے ہمراہ صدر براک اوباما پینٹگان میں منعقد ہونے والی ایک نجی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر پھولوں کی ایک چادر چڑھائی جائے گی جس میں اِس حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ شریک ہوں گے۔

پنسلوانیہ کے اُس مقام پر جہاں پرواز 93 گر کر تباہ ہوئی تھی، منگل کے روز نیشنل پارک سروس میں ’وزیٹر سینٹر‘ کی عمارت کی بنیاد رکھنے کی رسم ادا کی گئی، جِس میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

بارہ برس قبل اِس مقام پر 33مسافر اور طیارے کے عملے کے سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس سینٹر کا افتتاح 2015ء میں متوقع ہے۔
XS
SM
MD
LG