رسائی کے لنکس

'ںئے تجارتی معاہدے سے امریکہ میں مہنگائی بڑھے گی'


صدر ٹرمپ میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ امریکہ کا نیا تجارتی معاہدہ طے پانے کے بعد وائٹ ہاؤس میں گفتگو کر رہے ہیں۔ یکم اکتوبر 2018
صدر ٹرمپ میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ امریکہ کا نیا تجارتی معاہدہ طے پانے کے بعد وائٹ ہاؤس میں گفتگو کر رہے ہیں۔ یکم اکتوبر 2018

امریکہ اور کینیڈا کے درمیان آزاد تجارت کے نئے معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

اس بارے میں وائس آف امریکہ کے پروگرام جہاں رنگ میں میزبان قمر عباس جعفری نے شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر ظفر بخاری سے گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے امریکہ میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو گا لیکن دوسری جانب اس کے نتیجے میں چیزوں کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی کیونکہ اب مینوفیکچرنگ بیرون ملک نہیں بلکہ زیادہ تر امریکہ کے اندر ہی ہو گی جہاں اجرتیں دوسرے ملکوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

صدر ٹرمپ کو امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کے درمیان موجود آزاد تجارت کے معاہدے پر اعتراضات تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان معاہدوں سے امریکہ کو نقصان پہنچا ہے اور صنعتی یونٹ سرحد پار منتقل ہوگئے ہیں، جس سے امریکی مزوروں میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔

صدر ٹرمپ کا إصرار تھا کہ ایک نیا معاہدہ کرنا اور نئی شرائط طے کرنا ضروری ہیں ، جن میں امریکی کارکنوں کا بھی خیال رکھا جائے۔

نئے معاہدے پر میکسیکو نے پہلے ہی دستخط کر دیے تھے جب کہ کینیڈا کے ساتھ مذاکرات جاری تھے۔ جس نے اب دستخط کر دیے ہیں۔

معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئےپروفیسرظفر بخاری کا کہنا تھا۔۔۔۔۔

please wait

No media source currently available

0:00 0:03:17 0:00

XS
SM
MD
LG