رسائی کے لنکس

امریکی باسکٹ بال ٹیم کے تین کھلاڑی چین میں گرفتار


یونیورسٹی آف کیلی فورنیا لاس اینجلس کی باسکٹ بال ٹیم کا ایک کھلاڑی۔
یونیورسٹی آف کیلی فورنیا لاس اینجلس کی باسکٹ بال ٹیم کا ایک کھلاڑی۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ صورت حال سے آگاہ ہیں اور چینی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی کالج باسکٹ بال کی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو چین کے شہر ہانگ ژو کے ایک اسٹور سے مبینہ طور پر چیزیں چرانے کے الزام میں پکڑ لیا گیا ہے۔

امریکی ٹیلی وژن چینل ای ایس پی این نے بدھ کے روز بتایا کہ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا، لاس اینجلس کے تین کھلاڑیوں لی اینگیو بال، کوڈی رائلی اور ہیلن ہل کو گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانونی عمل کی تکمیل پر ہانگ ژو میں ہی موجود رہیں۔

پروگرام کے مطابق یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کی ٹیم ہفتے کے روز جارجیا ٹیک کے خلاف کھیلے گی۔

کیلی فورنیا یونیورسٹی ٹیم کے کوچ سٹیو الفورڈ نے بدھ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ اس واقعہ پر اس کے سوا کچھ اور نہیں کہہ سکتے کہ بال، رائیلی اور ہل ہفتے کے روز کا میچ نہیں کھیل رہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ صورت حال سے آگاہ ہیں اور چینی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

پیک 12 کانفرنس کے سربراہ لیری سکاٹ نے اس صورت حال پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہے امریکہ ہو یا کوئی بیرونی ملک، ہم اپنے طالب علم کھلاڑیوں سے اعلیٰ ترین معیاروں کی توقع رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صورت حال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا پیک 12 کانفرنس کے تحت کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیتی ہے۔

XS
SM
MD
LG