رسائی کے لنکس

صومالیہ: حکومت نواز فورسز کسماؤ پر حملے کے لیے تیار


الشباب
الشباب

صومالیہ اور افریقی یونین کے فوجی دستے کسماؤ کی طرف اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ القاعدہ سے منسلک تنظیم الشباب نے کسماؤ کے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور شہر چھوڑ کر نہ جائیں۔

صومالیہ کے عسکریت پسند گروپ الشباب کا کہناہے کہ انہوں نے اہم ساحلی شہر کسماؤمیں اپنے ایک ریڈیو نشریے میں حکومت نواز فورسز کے خلاف اپنی آخری سانسوں تک لڑنے کا عزم ظاہر کیاہے۔

عسکری تنظیم کے ریڈیو اسٹیشن اندلس نےدو دن کی خاموشی کے بعد بدھ کی صبح اپنی نشریات دوبارہ شروع کردیں۔

صومالیہ اور افریقی یونین کے فوجی دستے کسماؤ کی طرف اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

القاعدہ سے منسلک تنظیم الشباب نے کسماؤ کے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور شہر چھوڑ کر نہ جائیں۔

کسماؤ اس وقت صومالیہ میں باقی رہ جانے والا الشباب کا آخری بڑا مضبوط گڑھ ہے۔

عینی شاہدوں نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز الشباب کے فوجی ٹرک دن بھر شہر کی سڑکوں پر دکھائے دیتے رہے۔

صومالیہ کی حکومت اور افریقی یونین کی فورسز کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ وہ ان کا پڑاؤ کسماؤ سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور وہ شہر کی جانب پیش قدمی کے لیے تیار ہیں۔

وائس آف امریکہ کی صومالی سروس سے میدان جنگ سے صومالی فون کے ایک کرنل وارفا شیخ عدن نے کہا ہے فوج چند گھنٹوں کے اندر بھی پیش قدمی کرسکتی ہے اور اسے کئی دن بھی لگ سکتے ہیں۔

پناہ گزینوں کے عالمی ادارے نے کہاہے کہ عسکریت پسندوں کے کنٹرول کے ساحلی شہر سے اس ماہ کے دوران 6500 افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG