علی گل پیر پاکستانی میوزک کے ایسے اسٹار ہیں جنہوں نے مقبولیت اور شہرت کے لئے روایتی گلیمر اور ویڈیوز میں خوبصورت ماڈلز کا سہارا لینے کے بجائے ایک بالکل مختلف ٹرینڈ اپنایا اور سوشل ایشو پر ’وڈیرے کا بیٹا‘ بنا ڈالا جس نے یو ٹیوب پر اپ لوڈ ہوتے ہی میوزک کی دنیا میں دھوم مچا دی۔
اس کے بعد علی نے ایک اور گانا کیا 'تاڑو مارو' ۔ اس گانے میں بھی انہوں نے روزمرہ کے سماجی رویے کو بہت اچھے انداز میں اجاگر کرکے داد سمیٹی۔
یہی علی گل پیر اب اپنا تیسرا گانا لانچ کرنے جا رہے ہیں جس میں ”وی آئی پی“ کلچر پر نہایت لطیف انداز میں چوٹ کی گئی ہے۔
علی کا کہنا ہے کہ ان کے نئے گانے ’وی آئی پی‘ میں ان ’انتہائی اہم لوگوں ‘ کو دکھایا گیا ہے جو خود کو عام آدمی سے بہت ’اوپر درجے کا‘ سمجھتے ہیں۔
علی پیر کا اپنے بارے میں کہنا ہے کہ وہ بنیادی طور پر گلوکار نہیں۔ ’میں گلوکار نہیں ہوں۔ کچھ لوگ مجھے ریپر سمجھتے ہیں لیکن میرا میوزک دراصل میری کامیڈی کی ہی ایکسٹینشن ہے۔ میں رومینٹک گانے نہیں کرسکتا کیونکہ یہ میرا انداز ہی نہیں۔‘
علی نے وی او اے کو بتایا ”وی آئی پی کلچر سے عوام کو لگنے والی ٹھیس ہی ’وی آئی پی‘ کا موضوع ہے۔'' علی کہتے ہیں کہ انہیں اس گانے کا خیال واہگہ بارڈر کے دورے کے موقع پر آیا جہاں عوام اور وی آئی پی ایک ہی تقریب میں ہونے کے باوجود عوام سے دوری رکھے ہوئے تھے۔