رسائی کے لنکس

آلودہ فضا دل کا دورہ پڑنے کا موجب، رپورٹ


(فائل فوٹو )
(فائل فوٹو )

محققین کا کہنا ہے کہ آلودہ فضا میں سانس لینے والوں میں دل کا دورہ پڑنے کے زیادہ امکانات ہو سکتے ہیں۔

امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے ایک جریدے میں شائع ہونے والی ایک تازہ رپورٹ کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ جن علاقوں کی فضا آلودہ ہوتی ہے وہاں رہنے والوں میں دل کا دورہ پڑنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

پیرس کارڈیو ویسکولر ریسرچ سینٹر کے Harije Mustafic کی زیر نگرانی ماہرین نے 34 تحقیقاتی رپورٹس کا موازنہ کیا۔ یہ تحقیقات ان علاقوں میں کی گئی جہاں ٹریفک اور صنعتی مشینری سے خارج ہونے والی فضائی آلودگی دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹس میں چار سو سے تین لاکھ ایسے افراد کے کوائف شامل کیے گئے ہیں، جن کی ہلاکت اسپتالوں کے ریکارڈ کے مطابق دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

XS
SM
MD
LG