رسائی کے لنکس

ایڈز: ویکسین کی تلاش، ممکنہ پیش رفت


امریکہ کے سرکاری تحقیق کرنے والوں نےایڈز سے بچاؤ کی ویکسین کی تلاش کے حوالے سے ممکنہ بڑی پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں تحقیق کرنے والوں نے کہا ہے کہ اُنھوں نے دو طاقتور ‘اینٹی باڈیز’ دریافت کی ہیں جو ایچ آئی وِی کی زیادہ تر اقسام سے بچا سکتی ہیں۔ یہ ایچ آئی وی وائرس ہے جس سے ایڈز کی بیماری ہوتی ہے۔

یہ اینٹی باڈیز ایک نامعلوم شخص کے خلیے میں دریافت ہوئیں جس کے جسم نے اُنھیں قدرتی طور پر پیدا کیا اور اب یہ دریافت کرنا ہے کہ کس طرح ویکسین تیار کی جائے یا کوئی ایسا طریقہ اختیار کیا جائے جس کے ذریعے کسی بھی شخص کے جسم میں انٹی باڈیز پیدا ہو سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کسی ویکسین کی تیاری میں غالباً تین سے پانچ سال لگیں گے۔

XS
SM
MD
LG