رسائی کے لنکس

احمد آباد ٹیسٹ: آسٹریلوی ٹیم 480 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی


آسٹریلیا نے اسکور بورڑ پر 408 رنز کا ہندسہ جمایا تو خواجہ اگزر پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 21 چوکوں کی مدد سے 180 رنز بنائے۔
آسٹریلیا نے اسکور بورڑ پر 408 رنز کا ہندسہ جمایا تو خواجہ اگزر پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 21 چوکوں کی مدد سے 180 رنز بنائے۔

احمد آباد ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں 480 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے جمعے کو چار وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی۔اس موقع پر عثمان خواجہ 104 اور کیمرون گرین 49 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ پر 208 رنز کی شراکت قائم کی۔ آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 378 تک پہنچا تو کیمرون گرین 114 رنز بنا کر روی چندرن ایشون کی گیند پر وکٹ کے پیچھے آؤٹ ہوگئے۔

گرین کے آؤٹ ہونے کے بعد الیکس کیری اور مچل اسٹارک فوراً ہی پویلین لوٹ گئے لیکن عثمان خواجہ ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے رہے۔

آسٹریلیا نے اسکور بورڑ پر 408 رنز کا ہندسہ جمایا تو خواجہ اکشر پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 21 چوکوں کی مدد سے 180 رنز بنائے۔

عثمان خواجہ کے آوٹ ہونے کے بعد نوین وکٹ پر نیتھن لیون اور ٹوڈ مرفی نے بیٹنگ کو سہارا دیا اور ٹیم کا ٹوٹل 479 تک پہنچا دیا۔لیون اور مرفی رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

چار میچز پر مشتمل سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں آسٹریلیا نے اسکور بورڈ پر 480 کا ہندسہ جما کر مخالف ٹیم کے لیے مشکل کھڑی کر دی ہے۔

بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون چھ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے جب کہ محمد شامی دو، رویندرا جڈیجا اور اکشر پٹیل ایک ایک وکٹ حاصل کر نے میں کامیاب رہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچز کی سیریز میں میزبان بھارت کو 1-2 کی برتری حاصل ہے اور حیدرآباد ٹیسٹ سیریز جیتنے اور برابر ہونے کے لیے فیصلہ کن ہے۔

XS
SM
MD
LG