رسائی کے لنکس

افریقہ میں ڈرون طیاروں کے مجوزہ اڈے کا منصوبہ


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں میں امریکی عہدیداروں کا نام ظاہر کیے بغیر ان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ متوقع طور پر یہ بیس یا اڈہ نائجر میں بنایا جائے گا۔

شدت پسند گروپوں کی نگرانی کے لیے اخباری اطلاعات کے مطابق امریکہ شمال مغربی افریقہ میں ڈرون طیاروں کے لیے اڈہ یا ‘بیس’ بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔

رپورٹس میں امریکی عہدیداروں کا نام ظاہر کیے بغیر ان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ متوقع طور پر یہ بیس نائجر میں بنایا جائے گا۔

اُنھوں نے کہا کہ اگر یہ منصوبہ منظور ہو گیا تو اُس اڈے پر تین سو تک امریکی فوجی تعینات ہوں گے۔

نائجر کے مشرق میں مالی واقعہ ہے جہاں فرانسیسی اور مالی کے فوجی شدت پسندوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

ایک موقر امریکی اخبار ‘نیویارک ٹائمز’ نے سب سے پہلے امریکہ کے ایک فوجی عہدیدار کے حوالے سے اس بارے میں اپنی خبر میں کہا تھا کہ مجوزہ اڈے کے قیام کا بنیادی مقصد مالی کے تنازع پر نظر رکھنا ہے لیکن اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ ڈرون سے خطے کی نگرانی میں بھی مدد ملے گی۔

افریقہ میں صرف جیبوتی میں امریکہ کا مستقل اڈہ ہے جو مالی سے پانچ ہزار کلو میڑ کے فاصلے پر ہے۔
XS
SM
MD
LG