رسائی کے لنکس

افغان جنگ میں کامیابی کا امکان ہے: جنرل پیٹریئس


جنرل ڈیوڈ پیٹریئس
جنرل ڈیوڈ پیٹریئس

افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹرئیس نے کہا ہے کہ انہیں جنگ کامیاب ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ طالبان کے خلاف جنگ ایک ایسا عمل ہے جس میں کبھی کامیابی اور کبھی ناکامی ہوسکتی ہے۔

اتوار کے روز ٹیلی ویژن چینل این بی سی کے پروگرام ‘ میٹ دی پریس’ میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل پیٹریئس نے کہا کہ ہماری منزل طالبان کو شکست دینا اوراس ملک کو بیرونی انتہاپسندوں کی ایک محفوظ پناہ گاہ بننے سے بچانا ہے۔

جنرل پیٹریئس نے کہا کہ افغانستان میں مفاہمت کے لیے آخرکا رحکومت کو طالبان اور دوسرے شورش پسند گروپوں کے ساتھ بیٹھنا ہوگا۔

جنرل پیٹریئس کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ مہینوں میں افغانستان میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد میں آضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

امریکی صدر براک اوباما نے جولائی 2011ء کی تاریخ افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی شروع کرنے کے لیے طے کررکھی ہے۔ جنرل پیٹریئس کا کہنا ہے کہ وہ صدر کو بہترین فوجی مشورہ دیں گے اور اس تاریخ کے غیر حقیقت پسندانہ ہونے کی صورت میں وہ صدر کو بتانے میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔

XS
SM
MD
LG