افغانستان کی ’اسپیشل فورسز‘ کے ایک اڈے کو ٹرک میں سوار خودکش بمبار نے نشانہ بنایا جس سے تین فوجیوں سمیت چھ افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
افغان حکام کے مطابق یہ دھماکا ملک کے مشرقی صوبہ لوگر میں جمعرات کی صبح کیا گیا۔
صوبائی حکومت کے عہدیداروں کے مطابق دھماکا بہت شدید تھا اور اس کے لیے ایک چھوٹا ٹرک استعمال کیا گیا۔
عہدیداروں کے مطابق کئی قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور دھماکے کی آواز لگ بھگ ایک کلومیٹر دور تک سنی گئی۔
صوبائی دارالحکومت کے ایک اسپتال کے مطابق 13 زخمی ایسے لائے گئے جو عام شہری تھے اور دھماکے کے مقام سے تقریباً 200 میٹر کے فاصلے پر تھے۔
حکام کے مطابق اسپتال کے 11 ڈاکٹر بھی زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔
طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہدف فوجی اور پیرا ملٹری فورسز تھیں۔