رسائی کے لنکس

افغانستان:سڑک میں نصب بم پھٹنے سے 14 ہلاک


اتحادی افواج نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا (فائل فوٹو)
اتحادی افواج نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا (فائل فوٹو)

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں جمعرات کی صبح ایک بس کے سڑک میں نصب بم سے ٹکرانے سے کم ازکم 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ صوبے کے علاقے نہر سراج میں پیش آیا۔ یہ صوبہ طالبان کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔نیٹو کی زیر قیادت بین الاقوامی افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقامی اور غیر ملکی افواج نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں طبی امداد فراہم کی اور انھیں ہسپتالوں تک پہنچایا۔

طالبان شدت پسند سڑک میں نصب بموں سے اتحادی افواج ، افغان سکیورٹی فورسز اور سویلین آبادی کو نشانہ بناتے آرہے ہیں۔

گذشتہ نو سال سے جاری افغان جنگ میں رواں سال امریکہ اور اتحادی افواج کا سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا ہے جب کہ افغان سکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کی ہلاکتیں بھی گذشتہ سال کی نسبت زیادہ ہیں۔

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے دس ماہ میں ہونے شہری ہلاکتیں گذشتہ سال کی نسبت 20فیصد زیادہ تھیں۔

رواں سال جنوری سے اکتوبر تک تشدد کے مختلف واقعات میں 2412عام شہری ہلاک اور 3803زخمی ہوئے۔

XS
SM
MD
LG