رسائی کے لنکس

افغانستان : بم دھماکے میں چا ر نیٹو فوجی ہلاک


افغانستان : بم دھماکے میں چا ر نیٹو فوجی ہلاک
افغانستان : بم دھماکے میں چا ر نیٹو فوجی ہلاک

افغانستان میں سڑک میں نصب ایک بم پھٹنے سے نیٹو کے چار فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کے مشرقی حصے میں نیٹو کے فوجیوں پر یہ حملہ حالیہ ہفتوں کے دوران افغانستان میں غیر ملکی افواج پرہونے والے مہلک ترین حملوں میں سے ایک تھا۔

بیان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شہریت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

افغانستان میں رواں ماہ کے دوران دہشت گرد حملوں میں 26 نیٹو فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اس سال اب تک شدت پسندوں کے حملوں میں مارے جانے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 177 ہے۔

XS
SM
MD
LG