رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک


افغانستان: بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک
افغانستان: بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک

جنوبی افغانستان میں ایک گاڑی سٹرک پر نصب ایک بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں

پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی عہدے داروں کا کہناہے کہ ارزگان صوبے کے ضلع چوڑ میں پیر کے روز پیش آنے والے دہشت گردی کے اس واقعہ میں ایک عورت اور چار بچے ہلاک ہوگئے۔

دھماکے سے چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔

افغانستان میں سڑک پر نصب بم دھماکوں کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔ شورش پسند ان بموں کو افغان اور بین الاقوامی فوجیوں کو نشانہ بنانے کے لیے راستوں میں نصب کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں عام شہریوں کی 80 فی صد کے لگ بھگ ہلاکتوں کی وجہ شورش پسندوں اور افغان حکومت کے خلاف لڑنے والے مسلح افراد کے حملے ہیں۔

XS
SM
MD
LG