رسائی کے لنکس

افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکی معاونت جاری رہے گی: گراسمین


مارک گراسمین
مارک گراسمین

سابق امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سول سوسائٹی، انسانی حقوق اور بدعنوانی کے خاتمے اور افغان حکومت، معیشت اور ملٹری کے درمیان بہترین رابطہ قائم کرنا بھی قیام امن کے لیے ضروری ہے۔

افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکہ کے سابق نمائندہ خصوصی مارک گراسمین کا کہنا ہے کہ امریکہ انخلا کے بعد بھی افغانستان میں امن کے قیام کی کوششیں جاری رکھے گا۔

واشنگٹن میں کارنیگی انڈوومنٹ آف انٹرنیشنل پیس میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکہ کے انخلا کے بعد بھی بہت سا کام ہونا باقی ہے۔

مارک گراسمین نے کہا کہ بحیثیت سفارتکار اُن کے خیال میں افغانستان میں ترقی، خطے کے ممالک بالخصوص پاکستان کی اہمیت اور اسلام آباد سے تعلقات کو مزید شفاف بنانا افغانستان میں امن کے لیے ضروری ہے۔

آُن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سول سوسائٹی، انسانی حقوق اور بدعنوانی کے خاتمے اور افغان حکومت، معیشت اور ملٹری کے درمیان بہترین رابطہ قائم کرنا بھی قیام امن کے لیے ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف سفارتکاری کے ذریعے تمام مسائل حل نہیں کیے جا سکتے بلکہ کئی بار طاقت کا استعمال بھی ضروری ہوتا ہے۔ افغانستان مین بھارت کے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکہ کے فوجی انخلا کے بعد بھارت امن کے قیام کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
XS
SM
MD
LG