رسائی کے لنکس

افغان طالبان کمانڈر گرفتار: نیٹو


نیٹو نے بتایا ہے کہ مشترکہ بین الاقوامی اور افغان افواج نے جنوبی افغانستان سےطالبان کا ایک کمانڈر پکڑ لیا ہے۔

اتحاد نے منگل کے روز بتایا کہ ‘نوائے بارکزئی’ نامی طالبان کے ضلعی سربراہ، اوردو دیگر باغیوٕں کو پیر کے دِن صوبہٴ ہلمند کے لشکر گڑھ شہر کے قریب لی گئی تلاشی کی کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔

نیٹو نے بتایا ہے کہ منگل کو جنوب میں کسی دوسری جگہ ہونے والے ایک بم دھماکے میں اُس کے دو ارکان مارے گئے۔

برطانیہ کے وزیرِ دفاع نے بتایا ہے کہ ایک روز قبل ہلمند کے نہرِ سراج ضلعے میں سڑک پر نصب بم دھماکے میں ایک برطانوی فوجی کو زخم آئے۔ پیر کو ایک اور برطانوی فوجی اُس وقت ہلاک ہوا جب وہ اِسی ضلعے میں گشت کے دوران ہونے والے ایک دھماکے کی زد میں آگیا۔

فرانس کے صدر نکولس سارکوزی نے منگل کو کہا کہ کابل کے قریب فرانس کا ایک فوجی سڑک پر نصب بم دھماکے میں زخمی ہوا اور جانبر نہ ہو سکا۔

سال 2001ء سے لے کر اب تک افغانستان میں ہلاک ہونے والے فرانسیسی فوجیوں کی تعداد 45، جب کہ برطانوی فوجیوں کی تعداد 312ہوگئی ہے۔

افغانستان میں امریکہ کے بعد، برطانیہ کے سب سے زیادہ فوجی تعینات ہیں۔

XS
SM
MD
LG