رسائی کے لنکس

کابل: خودکش بم حملے میں چھ افغان فوجی ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حالیہ مہینوں میں طالبان کی پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے لیکن گزشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے میں کابل میں ہونے والا یہ پہلا ہلاکت خیز حملہ ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعرات کو ہونے والے ایک خودکش بم حملے میں کم ازکم چھ افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق کابل کے نواحی علاقے تنگی تاراخیل میں ایک خودکش بمبار نے افغان فوجیوں کو لے جانے والی ایک بس کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔

کابل پولیس کے مطابق حملہ آور پیدل تھا۔

واقعے میں دس افراد زخمی بھی ہوئے جن کےبارے میں حکام نے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

طالبان نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

حالیہ مہینوں میں طالبان کی پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے لیکن گزشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے میں کابل میں ہونے والا یہ پہلا ہلاکت خیز حملہ ہے۔

حالیہ ہفتوں میں عسکریت پسندوں نے فوجی اہلکاروں کے علاوہ، سفارتی اور غیر ملکی تنصیبات و املاک پر بھی حملے کیے ہیں۔

رواں ماہ کے اواخر تک 13 سال بعد غیر ملکی افواج کی اکثریت افغانستان سے واپس وطن چلی جائے گی لیکن نیٹو اور امریکہ کے تقریباً 12 ہزار فوجی ملک میں رہ کر مقامی سکیورٹی فورسز کو تربیت اور انسداد دہشت گردی میں ان کی معاونت کرتے رہیں گے۔

XS
SM
MD
LG