رسائی کے لنکس

افغانستان: خود کش حملہ، آٹھ افراد بشمول نیٹو کے دو فوجی ہلاک


افغانستان: خود کش حملہ، آٹھ افراد بشمول نیٹو کے دو فوجی ہلاک
افغانستان: خود کش حملہ، آٹھ افراد بشمول نیٹو کے دو فوجی ہلاک

مقامی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آوروں نے صوبہٴ پنج شیر میں امریکہ کی صوبائی تعمیرِ نو سے وابستہ ٹیم کے بیس کو ہدف بنایا۔ اُنھوں نے بتایا کہ دو سکیورٹی کے محافظ زخمی ہوئے

ہفتے کو علی الصبح چار مسلح عسکریت پسندوں نے شمال مشرقی افغانستان میں واقع امریکی ماتحتی میں کام کرنے والے ایک اڈے پر ایک خودکش حملہ کیا، جس میں حملہ آوروں کے علاوہ دو افغان شہری ہلاک ہوئے۔

مقامی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آوروں نے صوبہٴ پنج شیر میں امریکہ کی صوبائی تعمیرِ نو سے وابستہ ٹیم کے بیس کو ہدف بنایا۔ اُنھوں نے بتایا کہ دو سکیورٹی کے محافظ زخمی ہوئے۔

طالبان نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ عسکریت پسندوں کےایک پیدل ٹولے نے کیا جس کے پاس آتشیں مادے سے بھری ایک گاڑی تھی۔

جنوبی صوبہٴ قندھار میں دو عسکریت پسند اُس وقت ہلاک اور تین زخمی ہوئے جب ایک بم جسے وہ تیار کررہے تھے وقت سے پہلے دھماکے سے اُڑ گیا۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ ہفتے کو جنوبی افغانستان میں باغیوں کی طرف سے کیے گئے دو مختلف حملوں کے نتیجے میں اُس کے دو فوجی اہل کار ہلاک ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG