رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں چار بچیاں ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مقامی حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ طالبان نے مقامی سرکاری اہل کاروں کو نشانہ بنانے کے لیے یہ بم نصب کیا تھا۔

افغانستان کے جنوب میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم چار بچیاں ہلاک ہو گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ صوبہ ہلمند میں جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا جب یہاں بچے ایک تالاب کے قریب پانی بھرنے آئے اور دیسی ساختہ بم دھماکے کا نشانہ بنے۔ ان کی عمریں سات سے بارہ سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

مقامی حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ طالبان نے یہاں مقامی سرکاری اہل کاروں کو نشانہ بنانے کے لیے یہ بم نصب کیا تھا۔

طالبان شدت پسند ملکی و غیر ملکی افواج پر حملوں اور تشدد کی دیگر کارروائیوں میں دیسی ساختہ بموں کا استعمال تواتر سے کرتے آ رہے ہیں۔

جنگ سے تباہ حال اس ملک میں حالیہ مہینوں کے دوران تشدد کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس میں سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ عام شہری بھی بڑی تعداد میں ہلاک ہوئے۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلی ششماہی میں گزشتہ برس کی نسبت شہری ہلاکتوں میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
XS
SM
MD
LG