رسائی کے لنکس

افغانستان میں اغواء کیے گئے پانچ بنگلہ دیشی رہا


افغانستان میں اغواء کیے گئے پانچ بنگلہ دیشی رہا
افغانستان میں اغواء کیے گئے پانچ بنگلہ دیشی رہا

بنگلہ دیش میں حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ برس اغواء کیے گئے پانچ بنگلہ دیشی شہریوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے وزیرِخارجہ دیپو مونی نے منگل کو دارالحکومت ڈھاکہ میں صحافیوں کو بتایا کہ اغواءکنندگان اور افغان قبائلی رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں پانچوں افراد کو منگل کی صبح رہا کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پانچوں مغوی جنوبی کوریا کی ایک تعمیراتی کمپنی سے منسلک تھے جو افغانستان میں خدمات انجام دے رہی ہے۔ یہ افراد ان سات بنگلہ دیشی ملازمین میں شامل تھے جنہیں مسلح افراد نے گزشتہ برس دسمبر میں شمالی افغانستان کے شہر مزارِ شریف کے نزدیک واقع کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے اغوا کرلیاتھا۔

حملے میں ایک بنگلہ دیشی شہری ہلاک بھی ہوا تھا۔ اغواء کیے گئے دو دیگر افراد کو چند دن بعد رہا کردیا گیا تھا۔ حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی تھی۔

بنگلہ دیش کے وزیرِخارجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ رہا کیے گئے پانچوں بنگلہ دیشی شہری آئندہ ہفتے تک وطن لوٹ آئیں گے۔

XS
SM
MD
LG