رسائی کے لنکس

افغانستان: آٹھ غیر ملکیوں سمیت نو افراد ’یرغمال‘


ایک ہیلی کاپٹر کو مشرقی افغانستان میں طالبان کے زیر کنڑول ایک علاقے میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے بعد عسکریت پسندوں نے ہیلی کاپٹر میں سوار تمام نو افراد کو یرغمال بنا لیا۔

افغانستان میں عہدیداروں نے بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں نے غیر ملکیوں سمیت نو افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب غیر ملکی شہریوں کے ایک ہیلی کاپٹر کو مشرقی افغانستان میں طالبان کے زیر کنڑول ایک علاقے میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے بعد عسکریت پسندوں نے ہیلی کاپٹر میں سوار تمام نو افراد کو یرغمال بنا لیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق صوبہ لوگر میں تیری بارش اور ہواؤں کے باعث ہیلی کاپٹر کو مجبوراً اتارنا پڑا تھا۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر اس کا نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق یرغمال بنائے جانے والے غیر ملکیوں میں سے سات کا تعلق ترکی سے ہے۔

ہیلی کاپٹر خوست سے دارالحکومت کابل جا رہا تھا جب اسے موسم کی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ہیلی کاپٹر پر سوار دیگر دو افراد میں سے ایک روس کا شہری ہے جب کہ دوسرے کا تعلق افغانستان سے تھا۔

نیٹو افواج نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔
XS
SM
MD
LG