رسائی کے لنکس

افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، وزیرِاعظم اشرف


وزیراعظم راجہ پرویز اشرف
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف

وزیراعظم پرویز اشرف نے کہا کہ ’’پاکستان، افغانستان میں امن و امان کے قیام کے لیے افغانستان میں تمام طبقات کے مزاکرات کی حمایت کرتا ہے۔‘‘

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے منگل کو افغان رکن پارلیمان اور حزب و حدت کے سربراہ حاجی محمد محقق نے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں علاقائی صورت حال خاص طور پر افغانستان میں قیام امن سے متعلق اُمور پر بات چیت کی گئی۔

ایک سرکاری بیان وزیراعظم پرویز اشرف نے کہا کہ ’’پاکستان، افغانستان میں امن و امان کے قیام کے لیے افغانستان میں تمام طبقات کے مزاکرات کی حمایت کرتا ہے۔‘‘

وزیراعظم نے افغانستان میں قیام امن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے خطے کی ترقی کا انحصار اسی پر ہے۔

’’پاکستان افغانستان میں تمام سیاسی و دیگر گروہوں سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔‘‘
XS
SM
MD
LG