رسائی کے لنکس

ٹراما کے مریضوں کی مدد میرا مشن ہے، پاکستانی امریکی سرجن عادل حیدر


آئیلس میڈل آف آنر جیتنے والے پاکستانی ا مریکی سرجن عادل حیدر
آئیلس میڈل آف آنر جیتنے والے پاکستانی ا مریکی سرجن عادل حیدر

امریکی ریاست میساچیوسٹس کے شہر باسٹن سے تعلق رکھنے والے سرجن عادل حیدر کو ٹراما سے متاثر مریضوں کی خدمات کے نتیجے میں ایک اہم اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ جسے آئیلس میڈل آف آنر کہا جاتا ہے۔

حال ہی میں آئیلس میڈل آف آنر جیتنے والے پاکستانی ا مریکی سرجن عادل حیدر کا کہنا ہے ان کا مقصد صدمے سے دوچار ایسے مریضوں کے لئے کام کرنا ہے جن کی صحت کی اچھی دیکھ بھال تک رسائی نہیں ۔

امریکی ریاست میساچیوسٹس کے شہر باسٹن سے تعلق رکھنے والے سرجن عادل حیدر کو ٹراما سے متاثر مریضوں کی خدمات کے نتیجے میں ایک اہم اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ جسے آئیلس میڈل آف آنر کہا جاتا ہے۔

وائس آف امریکہ کی اردو سروس سے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ ایوارڈ ٹراما کے شکار افراد کی فلاح و بہبود کے پروگرام اور ان کی خدمت کے ذریعے اپنی تہذیب اجاگر کرنے پر دیا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ سات امریکی صدور کے علاوہ انسانیت کے لئے کام کرنے والے کئی عظیم شخصیات حاصل کر چکی ہیں جن میں افریقی امریکی افراد کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والی روزا پارکس بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر عادل حیدر 70 کی دہائی میں امریکہ میں ایک پاکستانی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ دس سال کی عمر میں وہ پاکستان چلے گئے اور آغا خان یونیورسٹی سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں گزارے ہوئے برسوں کے دوران انہیں محنت کی اہمیت کا اندازہ ہوا اور انہوں نے سیکھا کہ اگر آپ محنت اور لگن سے کام کریں تو کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ تعلیم کے دوران میری ہمیشہ خواہش رہی کہ میں ضرورت مند لوگوں کی خدمت کروں لہذا میں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد

امریکہ میں ہی رہتے ہوئے صحت کی سہولت سے محروم افراد لوگوں کی خدمت کا سلسلہ شروع کر دیا‘۔

سرجن عادل حیدر نے پاکستان میں اپنے احباب کے ساتھ مل کر کراچی کے انڈس اسپتال میں ’’پہلا قدم‘‘ کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے جس میں وہ پیدائشی طور پر مڑے ہوئے پاؤں سے متاثر افراد کی علاج کے لیے کام کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ آغا خان یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے ٹراما سینٹر میں بھی تکنیکی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG