رسائی کے لنکس

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں کمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان روپے کی قدر میں بدھ کو نمایاں ریکارڈ کی گئی جب ایک دن میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں لگ بھگ تین فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

بدھ کی دوپہر تک اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت 108.1 پاکستانی روپے کے برابر ہو گئی۔

اگرچہ یہ واضح نہیں کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اچانک غیر معمولی کمی کی کیا وجوہات ہیں اور کیا اس کا تعلق ملک میں جاری سیاسی صورت حال سے ہے یا پھر روپے کی قدر میں کمی سرکاری طور پر کئی گئی ہے۔

اسلام آباد میں غیر ملکی کرنسی کے لین دین کے کاروبار سے وابستہ ایک غیر سرکاری کمپنی کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ اگر روپے کی قدر میں کمی آئندہ ایک ہفتے تک جاری رہتی ہے تو پھر یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس میں کمی سرکاری طور پر کئی گئی ہے۔

لیکن ان کے بقول اگر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر پہلے کی سطح پر آ جاتی ہے تو پھر یہ سمجھا جائے گا کہ روپے کی قدر میں کمی ایک عارضی عمل تھا۔

مقامی میڈیا میں سامنے آنے والی بعض اطلاعات کے مطابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض ادارے اور بینک صورتِ حال کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ڈالر مقامی اوپن مارکیٹ میں منگل تک 104 روپے 90 پیسے میں مل رہا تھا۔

بدھ کو دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں بھی پاکستانی روپے کی قدر کم ہوئی ہے۔

XS
SM
MD
LG