رسائی کے لنکس

کراچی: سات روزہ ’یوتھ فیسٹیول‘ کا آغاز


کراچی میں ہونےوالے نوجوانوں کے فیسٹیول میں فوٹوگرافی، تھیٹر، موسیقی اور تقریری مقابلوں کے مختلف سیشن منعقد کرائےگئے، جسمیں شہر بھر کے نوجوان شرکت کر رہے ہیں

پاکستان کے غریب پرور شہر، کراچی میں اتوار سے سات روزہ یوتھ فیسٹیول کا آغاز ہوا۔

کراچی کے آرٹس کونسل میں ہونے والے ’آئی ایم کراچی یوتھ فیسٹیول‘ میں نوجوانوں کیلئے مختلف شعبوں میں مقابلے اور تربیتی ورکشاپ منعقد کئے جا رہے ہیں۔ فیسٹیول کے آغاز پر تھیٹر، موسیقی، تقریری مقابلوں اور فوٹو گرافی کی تربیتی نشستیں منعقد ہوئیں۔

نوجوانوں کے فیسٹیول کے حوالے سے سندھ کے صوبائی سیکرٹری تعلیم، فضل اللہ پیچوہو نے کہا کہ، ’ہم ملک بھر کے نوجوانوں کو عموماً اور کراچی شہر کے نوجوانوں کو خصوصی طور پر ایک ایسا ماحول دینا چاہتے ہیں، کہ یہ شہر کسی غلط راستے کے بجائے درست سمت چل سکے؛ اور نوجوانوں سمیت علم و آگہی، فن و موسیقی کی دشمن قوتیں کبھی بھی کامیاب نہ ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول کا پلیٹ فارم ایک مثبت قدم ہے۔ یہاں نوجوان اپنے اچھوتے خیالات دوسروں کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف ذہنی صلاحیتوں کو اظہار کا موقع ملتا ہے، بلکہ دنیا کے سامنے ہمارے نوجوانوں کا ایک روشن چہرہ ابھر کر سامنے آتا ہے۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کے سیکریٹری، محمد احمد شاہ نے کہا کہ ’کراچی میں رہنے والے ہر شخص کو چاہئے کہ وہ اسے اپنائے۔ اس شہر کو اس ملک کو اپنا مانے، کیونکہ اس ملک میں بہت سی ایسی چیزیں ہیں جس کے حصول کا واحد مرکز کراچی ہی ہے۔

ان کے بقول، 'آئی ایم کراچی‘ نامی یوتھ فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں میں کراچی کو اپنانے کا اور ان میں مقابلے کا جذبہ بیدار کرنا ہے۔

نوجوانوں کا کہنا ہے کہ شہر کراچی میں منعقد ہونے والے اس یوتھ فیسٹیول کے دوران بہت سی چیزیں سیکھنے کو ملتی ہیں۔ نا صرف یہ کہ اس سے نوجوانوں میں چھپا ہوا ٹیلنٹ صحیح معنوں میں سامنے آنےکا مواقعے ملتا ہے۔

گزشتہ روز شروع ہونےوالا یہ یوتھ فیسٹیول 7 مارچ تک جاری رہے گا۔ آٹس کونسل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس 7روزہ فیسٹیول میں اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے ہزاروں نوجوان شرکت کریں گے۔

XS
SM
MD
LG