رسائی کے لنکس

پاکستان میں 546 بھارتی شہری قید ہیں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان نے ہفتہ کو اپنے ہاں قید بھارتی شہریوں کی ایک فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی ہے جس کے مطابق پاکستان کی مختلف جیلوں میں 546 بھارتی شہری قید ہیں۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان قیدیوں میں 52 عام شہری جبکہ 494 ماہی گیر ہیں۔

واضح رہے کہ مئی 2008 کو دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے قونصلر رسائی سے متعلق ایک معاہدے کے تحت دونوں ملک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو اپنے اپنے ہاں قید ایک دوسرے کے شہریوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

بھارت بھی ایسی ہی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کرتا ہے لیکن تاحال اس بارے میں تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

ایک دوسرے کے ہاں قید شہریوں کی اکثریت ان افراد کی ہوتی ہے جو عموماً ویزوں کے معیاد ختم ہونے یا پھر ایسی ہی کسی بے ضابطگی کی وجہ سے قانون کی گرفت میں آ جاتے ہیں۔

پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ماہی گیروں کو اکثر سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG