رسائی کے لنکس

برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور پانچ رنز سے ہرا دیا


آسٹریلیا نے برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کو ایک اننگز اور پانچ رنز سے ہرا دیا۔ بابر اعظم کے 104 اور محمد رضوان کے 95 رنز بھی کسی کام نہ آ سکے۔

پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں بھر پور کوشش کے باوجود 335 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی جب کہ پاکستان کو آسٹریلیا کی جانب سے ملنے والے 580 رنز کا ہندسہ عبور کرنا تھا۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 240 رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا کو 580 رنز کے ساتھ پہلی اننگز میں 340 رنز کی برتری حاصل تھی۔

پاکستان کے لیے اتنا بڑا اسکور بناکر آسٹریلیا کو ایک بڑا ٹارگٹ دینا ممکن نہیں ہو سکا اور یوں پاکستان ایک اننگز اور پانچ رنز سے پہلا ٹیسٹ ہار گیا۔

پاکستان نے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک تین وکٹ کے نقصان پر 64 رنز بنائے تھے۔ شان مسعود 27 جب کہ بابر اعظم 20 رنز پر کھیل رہے تھے۔

پاکپتان اظہرعلی پانچ، حارث سہیل آٹھ جب کہ اسد شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔

پاکستان نے ٹیسٹ کے چوتھے روز یعنی اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 340 رنز بنائے جب کہ اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

اتوار کی صبح پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب بابر اعظم 104 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد نے کوئی رن اسکور نہیں کیا۔ شان مسعود 42 رنزپر آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان 95، یاسر شاہ 42، شاہین شاہ آفریدی 10 اور عمران خان 5 رنز بناسکے۔ نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 104 رنز بابر اعظم نے بنائے۔ ان کے بعد محمد رضوان نے 95، شان مسعود اور یاسر شاہ نے 42، 42 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل وڈ نے چار، اسٹارک نے تین، کیومنس نے دو اور لیان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں جمعہ 29 نومبر سے کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کے آغاز پر دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی-ٹوئنٹی میچ ہوچکے ہیں جن میں سے پہلا میچ بارش کی نذر ہوا تھا جب کہ باقی دونوں میچز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

XS
SM
MD
LG