رسائی کے لنکس

بائیڈن کا گن کنٹرول کے لیے صدارتی حکم نامے کے اجرا پر غور


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وائٹ ہاوس کی پریس سیکریٹری جان ساکی نے تصدیق کی ہے کہ صدر بائیڈن ملک کے اندر اسلحے پر کنٹرول کے لیے ایک صدارتی حکم نامہ جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پریس بریفنگ میں پوچھا گیا کہ کیا یہ توقع رکھی جائے کہ صدر بائیڈن اسلحے پر کنٹرول کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کر سکتے ہیں۔ تو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے اس کا جواب اثبات میں دیا۔ البتہ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر نظرِ ثانی کے عمل کے سبب ایگزیکٹو آرڈر کا نظام الاوقات ابھی واضح نہیں ہے۔

جین ساکی کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن جب اوباما انتظامیہ میں نائب صدر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے تو انہوں نے اسلحے سے در پیش تشدد سے نمٹنے کے لیے 23 صدارتی اقدامات کے تعین میں معاونت کی تھی۔ ان کے بقول یہ ایک ہتھیار ہے جو ہم استعمال کر سکتے ہیں اور کوئی بھی وفاقی حکومت، کوئی بھی صدر اس کے ذریعے بندوق سے پھیلنے والے تشدد سے نمٹ سکتا ہے اور ملک بھر میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنا سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے مزید کہا کہ کہ صدر یہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ ایک موقع بھی ہے کہ وہ اس مسئلے پر کانگریس کو شامل رکھیں۔ ان کے مطابق پہلے ہی دو بل کانگریس میں موجود ہیں جن میں سے ایک اسلحہ خریدنے والے کے پس منظر کی جانچ پڑتال سے متعلق ہے اور دوسرا اسلحے پر پابندی اور اس کی فروخت سے متعلق قانون سازی سے متعلق ہے۔

صدر بائیڈن کا ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے پر زور
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:27 0:00

پریس بریفنگ میں جین ساکی نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر بائیڈن سمجھتے ہیں کہ اس مسئلے کے حل کے لیے ریاستوں کو ساتھ لے کر چلنا ایک بہترین اقدام ہے۔ ان کے بقول اسلحے پر کنٹرول کے بارے میں گزشتہ دو برسوں میں کافی پیش رفت دیکھی گئی ہے۔ اور پہلے ہی 20 ریاستوں نے اسلحہ خریدنے والے کے بیک گراونڈ چیک کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور سات ریاستوں نے اسلحے پر پابندی لگا دی ہے۔ سو قومی سطح پر اس مسئلے سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

ڈیموکریٹس گن کنٹرول سے متعلق نئی کوششیں ایسے موقع پر کر رہے ہیں جب گزشتہ پیر کو ایک حملہ آور نے کولوراڈو کے علاقے بولڈر میں ایک گراسری اسٹور پر فائرنگ کر کے 10 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے ایک مسلح شخص نے اٹلانٹا میں مساج پارلرز پر حملہ کر کے آٹھ افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ جب کہ ورجینیا میں بھی فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا ہے۔

امریکہ میں گن کنٹرول سے متعلق حالیہ رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوس اس بارے میں بھی غور کر رہا ہے کہ گھریلو ساختہ بندوقیں جن پر کوئی سیریل نمبر کنندہ نہیں ہوتا، ان کے رکھنے کے لیے بھی بیک گراونڈ چیک کو لازم قرار دیا جائے اور اگر کوئی شخص اپنے بیک گراونڈ کی وجہ سے بندوق خریدنے کا اہل قرار نہ پائے تو اس کے بارے میں مقامی پولیس کو بھی مطلع کیا جائے۔

XS
SM
MD
LG