رسائی کے لنکس

بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا، برطانوی ہائی کمشنر


لندن میں کالعدم بلوچی گروپس کی پاکستان مخالف مہم، فائل فوٹو
لندن میں کالعدم بلوچی گروپس کی پاکستان مخالف مہم، فائل فوٹو

چند روز قبل دفتر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو طلب کرکے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے پر شديد تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ لندن میں بلوچستان کے حوالے سے پاکستان مخالف اشتہاری مہم سے برطانوی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسلام آباد میں متعین برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی جانب سے برطانوی ہائی کمشن نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان کی سالمیت اور جغرافیائی سلامتی کا مکمل احترام کرتا ہے۔

لندن میں بلوچستان کے بارے میں اشتہاری مہم پر پاکستان کے تاثرات کو بخوبی سمجھتے ہیں تاہم برطانوی حکومت کا ان بینرز کی تشہیر سے کوئی تعلق نہیں، بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور حصہ رہے گا۔

چند روز قبل دفتر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو طلب کرکے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے پر شديد تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی طلبی کے دوران سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے کو پاکستان کی داخلی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ قرار دیا تھا۔

لندن میں جاری اس مہم میں 6 مختلف بلوچ تنظیموں نے حصہ لیا تھا جنہوں نے 5 نومبر کو لندن میں ایک احتجاج بھی کیا تھا۔

پاکستان کا صوبہ بلوچستان ایک عرصہ سے شورش کا شکار ہے اور بدھ کے روز بھی تربت سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 15 افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کے بارے میں سیکیورٹی ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG