رسائی کے لنکس

چین نے دو امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں


امریکہ نے بھی چین کو ملٹری سے متعلقہ ٹیکنالوجی کی زیادہ تر فروخت پر پابندی لگا رکھی ہے، فائل فوٹو
امریکہ نے بھی چین کو ملٹری سے متعلقہ ٹیکنالوجی کی زیادہ تر فروخت پر پابندی لگا رکھی ہے، فائل فوٹو

چین نے تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے والی دو امریکی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور ریتھیون پر تجارت اور سرمایہ کاری کی پابندیاں لگا دی ہیں۔ یہ کمپنیاں فوجی سازو سامان تیار کرتی ہیں۔ چین دعویٰ کرتا ہے کہ تائیوان اس کا علاقہ ہے۔

چین کی وزارت تجارت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ان کمپنیوں کو چین میں سامان درآمد کرنے یا ملک میں نئی سرمایہ کاری کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ لاک ہیڈ مارٹن یا ریتھیون پران پابندیوں کا کیا اثر پڑ سکتا ہے۔

امریکہ نے بھی چین کو ملٹری سے متعلقہ ٹیکنالوجی کی زیادہ تر فروخت پر پابندی لگا رکھی ہے، لیکن کچھ فوجی کانٹریکٹرز کے ایرو اسپیس اور دیگر شعبوں میں شہری کاروبار بھی ہیں۔

امریکہ کے ایوان نمائندگان کی سابق سپیکر نینسی پلوسی کے تائیوان کے شہر تائپے پہنچنے کے بعد لوگ ان کی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں۔ فوٹو رائٹرز، 2 اگست 2022
امریکہ کے ایوان نمائندگان کی سابق سپیکر نینسی پلوسی کے تائیوان کے شہر تائپے پہنچنے کے بعد لوگ ان کی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں۔ فوٹو رائٹرز، 2 اگست 2022

پچھلے کچھ عرصے سے صدر شی جن پنگ کی حکومت نے جزیرے کے قریب لڑاکا طیارے اور بمبار طیارے اڑا کر اور سمندر میں میزائل داغ کر ، تائیوان کو دھمکانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

امریکہ کے تائیوان کے ساتھ کوئی باضابطہ تعلقات نہیں ہیں لیکن وہ وسیع تجارتی اور غیر رسمی روابط رکھتا ہے۔ واشنگٹن وفاقی قانون کے تحت اس بات کو یقینی بنانے کا پابند ہے کہ جزیرے کی حکومت کے پاس اپنے دفاع کے ذرائع موجود ہوں۔

امریکہ تائیوان کو فوجی ساز و سامان فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

(خبر کا مواد اے پی سے لیا گیا )

XS
SM
MD
LG